یوم دفاع پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ‘ کراچی ساءوتھ‘ ویسٹ‘حیدر ;200;باد اور شہداد پور میں انعقاد ہوگا

عبدالرزاق بلوچ ساءوتھ‘ فدا حسین ویسٹ‘ محمد یامین شیخ حیدر ;200;باد جبکہ رانا واجد شہداد پور کے نگراں ہونگے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایس بی اے یوم دفاع پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ6ستمبر سے قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراءونڈ لیاری(ساءوتھ) ینگ مین باکسنگ کلب پکا قلعہ حیدر ;200;باد‘ عبدالسلام اسپورٹس کمپلیکس شہداد پور اور فقیر کالونی باکسنگ کلب بیگم نصرت بھٹو کمیونٹی ہال اورنگی ٹاءون(ویسٹ) میں کھیلا جائے گا ۔

کراچی ضلع ساءوتھ‘ ویسٹ‘ حیدر ;200;باد اور شہدادپور باکسنگ ایسوسی ایشن اس ایونٹ کی میزبان ہونگی‘ ایک روز قبل5ستمبر بروز ہفتہ کو کھلاڑیوں کے وزن ہونگے اور ڈراز نکالے جائیں گے‘ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کے مطابق کراچی ساءوتھ میں انڈر14 اور بقیہ ضلعوں میں انڈر16اور18 کھلاڑی ایکشن میں ہونگے‘ عبدالرزاق بلوچ ضلع ساءوتھ‘فدا حسین بلوچ ضلع ویسٹ‘محمد یامین شیخ حیدر ;200;باد جبکہ رانا واجد شہداد پور کے ٹورنامنٹ کے نگراں اعلیٰ ہونگے‘ ٹورنامنٹ کے میچزشروع ہونے سے قبل چاروں ڈسٹرکٹس میں بڑے پیمانے پرشجر کاری کی جائے گی ۔ جس میں باکسنگ کی دنیا کے شہرت یافتہ اور معروف شخصیات کے علاوہ علاقہ معززین اور سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔

error: Content is protected !!