جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو ہیڈ کوچ کی تقرری پر مبارکباد ؛ محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ جیسن گلیسپی کو ریڈ بال جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کوچ مقرر کیا گیا ہے، اظہر محمود ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، تجربہ کار کوچز کی خدمات حاصل کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  "میں جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بالترتیب ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کے شاندار ٹریک ریکارڈز سب کے سامنے ہیں اور میں پاکستان کرکٹ فیملی میں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کرتا ہوں۔
"میں اظہر محمود کی پاکستان کرکٹ ٹیم کےسیٹ اپ میں کل وقتی بنیاد پر واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں جو پہلے بولنگ کوچ اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

"جیسن کا کوچنگ کیریئر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں سطح پر کامیابیاں بیان کرتا ہے جس میں کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ اور ٹیم کی کارکردگی میں قابل ذکر نتائج کے حصول پر توجہ دی گئی ہے

جب کہ گیری کا کوچنگ کریئر جیتنے والی ذہنی سوچ پیدا کرنے، نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہے جس نے انہیں کھیل کی اعلیٰ ترین سطح پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرکٹ میں سب سے زیادہ قابل احترام اور تجربہ کار کوچز میں سے ایک بنا دیا ہے۔

“اس پس منظر میں مجھے پورا یقین ہے کہ ان دونوں حضرات کی مہارت ہمارے کھلاڑیوں کو ان کی پیدائشی صلاحیتوں اور ہمارے ُپرجوش شائقین کی توقعات کے مطابق نئی بلندیوں تک پہنچنے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔

یہ اعلیٰ معیار کی تقرری ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ ان تجربہ کار پیشہ ور افراد سے بہت کچھ سیکھیں گے ، ان کی مہارتوں کو نکھارنے اور کرکٹ کی ذہانت کو پختہ کرنے میں مدد ملے گی۔

"پی سی بی قومی ٹیم کو اعلیٰ درجے کے وسائل اور سہولیات سے آراستہ کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور وہ اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے اور مسلسل شاندار پرفارمنس دینے کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے رہا ہے۔”

error: Content is protected !!