پاک آرمی کے زیر انتظام اولمپئنز اور حیدر آباد ڈسٹرکٹ ٹیموں کے درمیان انویٹیشن ہاکی میچ

حیدر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان آرمی کے زیر انتظام ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے اولمپینز اور حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے درمیان انویٹیشن ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا.


اس موقع پر جی او سی پاکستان آرمی حیدر آباد, کاشف آزاد نے شہداء کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا. اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا.


اس موقع پر شہدا کے لواحقین  نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.جی او سی پاکستان آرمی حیدر آباد, جناب کاشف آزاد, اولمپئنز اصلاح الدین, ایاز محمود, حسن سردار, قمر ابراہیم, کامران اشرف,  کاشف جواد,  سمیر حسین, انٹرنیشنلز جان محمد, محمد علی, مبشر مختار اور سبطین رضا نے اپنے کھیل کے جوہر دکھائے.
اولمپینز الیون نے یہ میچ چار کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا.

میچ کی خاص بات جنرل کاشف آزاد کی ہیٹرک سمیت چار گول تھے جو انہوں نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسکور کیے. حیدرآباد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طاہر حبیب  نے بھی میچ میں حصہ لیا. اولمپئنز الیون کی جانب سے اولمپین اصلاح الدین نے 2 اولمپین سمیر حسین نے 2 جبکہ اولمپئن کامران اشرف نے 1 اور انٹرنیشنل محمد علی نے بھی 1  گول اسکور کیا.


تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی پاکستان آرمی حیدر آباد, جناب کاشف آزاد نے اولمپین اصلاح الدین صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی کا دورہ کرنے اور اکیڈمی میں بھی میچ منعقد کرنے کا وعدہ کیا.


 دیگر معزز مہمانوں میں سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ, کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ بھی موجود تھے.میچ ڈیزرٹ حاک پبلک اسکول  کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا.

error: Content is protected !!