اظہر علی یوم دفاع پر ریلیز قومی نغمے کے دیوانے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی یومِ دفاع پر ریلیز ہونے والے نغمے ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ کے دیوانے ہوگئے۔کپتان اظہر علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نغمہ سُن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے نغمے گانے والے تمام گلوکاروں کی بھی تعریف کی اور لکھا کہ تمام گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری نغمہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ 80 کی دہائی سے اب تک زبان زد عام ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکن کی طرح بجتا ہے۔نغمے کو ظفر اللہ چاشنی نے تحریر کیا تھا اور موسیقی نیاز احمد نے دی تھی جبکہ گائیک خالد وحید تھے۔

https://twitter.com/i/status/1303286637439389697

اس نغمے کے ری میک میں علی عظمت، علی حمزہ، علی نور اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ موسیقی علی حمزہ کی ہے اور اسے خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا ہے۔نغمے میں وطن کے لیے قر بانی دینے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!