نیشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نئشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کراچی ویٹرنز سوکر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔

ڈرگ روڈ فٹبال یونین اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے پیلے ہاف میں مقابلہ دو۔ دو گول سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھر کوشش کی تاہم میچ کے آخری لمحات میں نیشنل سوکر ویٹرنز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند چال میں پھینک کر مقابلہ دو کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔

سجاس الیون کی جانب سے کاشف فاروقی اور انیس الرحمٰن نے ایک ایک گول کیئے۔ پہلے ہاف میں سجاس کے گول کیپرز زبیر نذیر خان اور دوسرے ہاف میں جنید راجپوت نے بہترین کھیل کا پیش کیا۔

اس موقع پر انٹرنیشنل فٹبال کوچ اور نیشنل سوکر کلب کے سرپرست ارشد جمال نے سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کو سجاس الیون کے لئے ٹی شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اج کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل سر اصغر ٹونی ویٹرنز اور ہم پیالہ وینٹرنز کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیشنل سوکر ویٹرنز اور کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔

error: Content is protected !!