معروف اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ کی کھیل اور کھلاڑیوں کے لۓ گرانقدر خدمات سے متاثر ہیں۔کنور آصف اقبال

ٹنڈوجام ( سپورٹس لنک رپورٹ )”معروف اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ کی کھیل اور کھلاڑیوں کے لۓ گرانقدر خدمات سے متاثر ہیں”۔ ان خیالات کا اظہار برٹش اسپورٹس پاکستان کے چیٸرمین کنور آصف اقبال نے حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ،حیدرآباد اور جامشورو کے مایہ ناز اسپورٹس آرگنائزرز  سید مسرت علی شاہ،ذاہد بلوچ، بنارس خان، ذاہد خان اور دیگر کے اعزاز میں ہیڈ آفس ٹنڈوجام میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں خصوصا اسکولز میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہی اصل گراس روٹ لیول ہے اور الحمد للہ انکی اور ہماری ٹیم میں زیادہ تر اسکولز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے آفیشلز شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین کنور آصف اقبال اور پروگرام کووآرڈینیٹر شاہد ولی نے تمام مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیئے جبکہ حیدرآباد پرویز احمد شیخ،سید مسرت علی شاہ اور ذاہد بلوچ کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے اپنے خطاب میں برٹش اسپورٹس اور دیگر پلیٹ فارمز سے باقائدگی سے علاقائی، صوبائی اور ملکی سطح کے ایونٹس کا انعقاد کرنے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں تقریب کے کووآرڈینیٹر و معروف اسپورٹس آرگنائزر شاہد ولی جو کہ خود بھی محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ہیں نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام معزز آرگنائزرز کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!