قومی ویمن کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو آسڑیلیا روانہ ہو گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آسڑیلیا اور پھر آسڑیلیا میں ہونے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ کراچی میں جاری ہے، اس سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ پچیس تا اٹھائیس دسمبر 2022 تک لاہور میں منعقد ہوا تھا ، کراچی میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی کرکٹرز دورہ آسڑیلیا کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ، ٹریننگ کیمپ کے دوران انٹراسکواڈ میچز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ سلیم جعفر کھلاڑیوں کو کارکردگی میں بہتری کیلئے ٹپس دے رہے ہیں

 

اس موقع پر بیٹنگ کوچ توفیق عمر بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں جبکہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے فیلڈنگ کوچ محتشم رشید بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں، قومی کرکٹرز نے دورہ آسڑیلیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اس ٹریننگ کیمپ کو مفید قرار دیا ہے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم نئے سال کی پہلی مہم کیلئے چھ جنوری کو دورہ آسڑیلیا پر روانہ ہو گی۔

error: Content is protected !!