کھیلوں کے مقابلے قیام امن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سید اسرارالحسن عابدی

حیدرآباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کے مقابلے قیام امن میں اہم کردار کرتے ہیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار سندھ گیمز ایسوسیشن کراچی کے سیکرٹری جنرل سید اسرارالحسن عابدی نے سندھ گیمز والی بال اسیویشن کے زیراہتمام ڈیفنس ڈے والی بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انھوں نے کہا کہ مجھے حیدرآباد آکر بہت خوشی ہوئی اور والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھ کر ایسا لگا کہ حیدرآباد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد ہونا چاہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ گیمز ایسوسیشن کے صدر مدثر آرائیں اسی سلسلے میں بھرپور انداز میں کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ گیمز کا انعقاد بہت جلد ممکن ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ کے آرگنائزر خلیق الزماں ، عامر کفایت اور دیگر کا بے حد مشکور ہوں کہ انھوں نے ایک شاندار ٹورنامنٹ دیکھنے کا موقع فراہم کیا انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے جلد دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں گے،

اس موقع پر عامر کفایت نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن حیدرآباد کی صدر میڈم ریحانہ بھٹی، سیکرٹری عمران سعید، سندھ یونیورسٹی جامشورو کو ڈائریکٹر اسپورٹس گرلز میڈم ملتا بھٹی، سابق سول اسیویشن اسپورٹس سیکرٹری عبدالصمد خان، سندھ گیمز اسیویشن میرپور خاص کے سیکرٹری محمد اسحاق خان، اسپائک فیڈریشن کے صدر حافظ منصور ، دیوا فٹسال اکیڈمی کے سیکرٹری زوہیر علی لودھی، پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سندھ کے کوآرڈینیٹر عبید بکالی،سیپاک ٹاکرا نیشنل کوچ عثمان زبیر کا شکریہ ادا کیا،کھیلے گئے فائنل میچ میں حیدرآباد نے میرپور خاص ڈویژن کی ٹیم کو ۲-۳ شکست دی۔ صدام حسن اور عزیر اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، آخر میں مہمان خصوصی سید اسرارالحسن عابدی اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقعے پر سید محمد اسحاق شاہ، اعجاز احمد، شاہد انصاری، وسیم خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

error: Content is protected !!