خیبر پختو نخوا آرچری ایسوسی ایشن نے پشاور میں آرچری ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا

 

 

خیبر پختو نخوا آرچری ایسوسی ایشن نے پشاور آرچری ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا

پشاور ( سپورٹس رپورٹر )صوبے میں آرچری کی ترقی کیلئے خیبر پختو نخواآرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اور بڑاقدم ، مردوں سمیت خواتین آرچری کے فروغ کیلئے بھی پشاور میں ٹریننگ کیمپ اور انٹر کالجز آرچری چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

 

جس مقصد خواتین آرچرز کو تلاش کرکے سامنے لانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختو نخوا آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وآرچری کے لیول ٹو انٹرنیشنل کوالیفائڈ کوچ سرفراز خان نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں کوچنگ ریفریشر کورس کے اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہاکہ تیراندازی کا شمار زمانہ قدیم کے کھیلوں میں ہوتا ہے شروع میں تیر اندازی کو شکار کرنے اور جنگوں میں بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب اس جدید دور میں تیراندازی کو کھیل کے طور پر متعارف کیا جانے لگا اور جیسے جیسے دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی چلی گئی زمانہ قدیم کے کھیل یا تو ختم ہو کر رہ گئے یا پھر ان کا کوئی پرسان حال نہ رہا ۔

 

پاکستان میں بھی کھیلوں کے حوالے سے صورتحال ایسی ہے کہ جو لوگ کھیل سے محبت کرتے اور اس کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ان کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، تاہم پشاور اور صوبے کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں آرچری کھیل کوفروغ دینے کیلئے ایسوسی ایشن کی سطح پر بھر کوششیں کررہے ہیں ۔

 

انکا کہنا تھاکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں قائم آرچری کلب قائم نے قلیل مدت میں کئی باصلاحیت کھلاڑی پیداکئے جنہوں نے قومی اور صوبائی سطح کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر میڈلز جیتے ہیں ، انہیں توقع ہے کہ انشاء اللہ یہی کوششیں ایک دن ضروررنگ لائے گی ،

 

سرفراز نے بتایاکہ پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں خواتین کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں ٹریننگ دی جائے گی ۔ امید ہے کہ مردوں کی طرح باصلاحیت خواتین آرچرز بھی سامنے آئیں گی ، انہوں نے کہاکہ خیبر پختو نخوا میں اس کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجودہے اور انشاء اللہ اس ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے

 

، اس مشن کو آگے بڑھنے کیلئے جو ٹریننگ کیمپ کا انعقاد ہوگا اس میں خواتین آرچرز جو بھرپور موقع دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و انٹرنیشنل لیول ٹو کوالیفائڈ کوچ سرفراز نے کہاکہ وہ انٹرنیشنل کوچ ہیں لیکن پھر بھی انسان کو مسلسل سیکھنا چاہیئے پی ایس بی ریفریشر کوچنگ کورس بھی اہمیت رکھتاہے ۔

 

 

 

error: Content is protected !!