ڈومیسٹک کرکٹرز کو کووڈ ٹیسٹ انفرادی طور پر کروانے کی ہدایت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ اگلے دو روز میں شروع ہوگا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ٹیسٹ اپنے اپنے شہروں میں انفرادی طور پر کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے ہو رہا ہے ، بائیو سیکور ماحول میں جانے کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دو کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں ، کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا پہلا مرحلہ دو روز میں شروع ہو گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور آفیشلز کواپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نہ لیبارٹری مخصوص کی اور نہ ٹیسٹ کی فیس کے بارے آگاہ کیا ۔

error: Content is protected !!