لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز جیت لی

 

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء اختتام پذیر

لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے477پوائنٹس کے ساتھ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز جیت لی

پنجاب یونیورسٹی 459پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپررہی ہے

لاہور(نوازگوھر) 06مئی 2024ء۔

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے 477پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی 459پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپررہی ہے،

اختتامی تقریب جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئی،صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال ودیگر مہمانوں اور سینکڑوں خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے ایونٹ میں 8گولڈ، 3سلور اور ایک براؤنز میڈل حاصل کیا ہے، لاہورکالج فاروومن یونیورسٹی نے اتھلیٹکس میں 117پوائنٹس، کرکٹ ٹیپ بال میں 80،ہاکی میں 100، باسکٹ بال میں 150اور

ٹیبل ٹینس میں 30پوائنٹس حاصل کئے ہیں،اس طرح پنجاب یونیورسٹی نے5گولڈ 2سلور اور ایک براؤنز میڈل جیتا ہے،پنجاب یونیورسٹی نے اتھلیٹکس میں 79پوائنٹس، آرچری میں 40، بیڈمنٹن میں 80، کرکٹ ٹیپ بال میں 100، ہاکی میں 80اور ٹیبل ٹینس میں بھی 80پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

error: Content is protected !!