نووک ڈچکووچ اٹالین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

روم(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نووک ڈچکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں ناروے کے کھلاڑی کیسپر ریوڈ کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دیکر اٹالین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، نووک ڈچکووچ اس سے قبل بھی یہ ٹورنامنٹ چار مرتبہ جیت چکے ہیں

اتوار کے روز جاری روم ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک ہزار لوگوں کو کورٹس میں آکر مقابلے دیکھنے کی بھی اجازت دی گئی، 33سالہ ڈچکووچ کا فائنل میں مقابلہ ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈیاگو شیورٹزمین کے ساتھ ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی ڈینس کو سخت مقابلے کے بعد چھ چار، سات چھ سے (سات چار) سے شکست دی، اگر نووک ڈچکووچ فائنل میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو یہ ان کا ریکارڈ 36واں ماسٹرز اعزاز ہوگا۔

error: Content is protected !!