ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23جنوری سے شروع ہوگا

برج ٹائون(آن لائن) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 جنوری سے برج ٹائون میں شروع ہو گا۔انگلش ٹیم جوروٹ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش کھلاڑیوں نے کیریبین میں دو پریکٹس میچوں میں بھرپور انداز سے اپنی صلاحیتوں کی جانچ کی اور اب وہ ٹیسٹ سیریز میں کالی آندھی کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 23 جنوری سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!