کراچی انٹرنیشنل کی ٹیم نے علی اصغر ویٹرنز فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سر علی اصغر ویٹرنز فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کا شاندار فائنل میچ گل بلوچ فٹبال گرائونڈ میں کراچی انٹرنیشنل اور علی اصغر ویٹرن الیون (A)کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیرمین طارق بلوچ اور آرگنائزنگ سیکریٹری زرخان بلوچ کی خصوصی دعوت پر سابقہ انٹرنیشنل اور نیشنل فٹبالرز ایک بڑی تعداد میں گرائونڈ میں موجود تھے۔۔ان میں پاکستان کے سابق کپپتان علی نواز بلوچ، ۔شہزاد۔ نواز رحمن۔ عبدالصمد۔ پرویز۔ شبیر۔ خدابخش۔ناصر اسماعیل کے علاوہ فٹبال کی دنیا کے نامور اور معروف شخصیات فائنل میچ کے موقع پر موجود تھے جن میں ضمیر الاسلام ۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوآرڈینیٹر افتخار بلوچ۔،معروف فٹبال آرگنائزر عثمان بلوچ کے صاحبزادے آسحاق عثمان اور ڈ ی ایف اے ملیر کے سابق سیکریٹری شاہد تاج اور دیگر مہمانان گرامی شامل تھے۔

۔دونوں ٹیموں کی جانب سے سابقہ نامور انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی حصہ لے رہے تھے ان میں پاکستان کے سابق گولڈ میڈلسٹ کپتان غلام سرور ٹیڈی(پی آئی اے) لعل محمد لالو(کے ای ایس سی) الیاس (سندھ گورنمنٹ پریس) حنیف (کے ای ایس سی) جاوید نواز (پی آئی اے )محمودرضا( پاکستان کسٹم)عاشق علی (سوئی سدرن گیس) اور دیگر نامور انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی شامل تھے۔

اس شاندار فائنل میچ کا آغاز بڑی تیزی کے ساتھ ہوا۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں کراچی انٹرنیشنل کے فارورڈ نسیم اختر نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی،۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد علی اصغر الیون کے فارورڈز نے کراچی انٹرنیشنل کے گول پر دباؤ ڈالنا شروع کیا لیکن علی اصغر الیون کی ٹیم کو گول اسکور کرنے میں کسی طرح کی کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اس اثناء میں کراچی انٹرنیشنل کی جانب سے علی نواز کے فرزند جاوید نواز نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔پہلے ہاف میں علی اصغر الیون کے فارورڈز محمود رضا۔ فیصل مدنی اور شہزاد نے میچ کو برابر کرنے کی بھرپور کوششیں کی لیکن اس دوران کراچی انٹرنیشنل کے گول کیپر عاشق علی کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے علی اصغر الیون کی ٹیم کے فارورڈز کی ہر کوشش ناکام ہوتی نظر آئی ۔میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر کراچی انٹرنیشنل کی ٹیم کو دو گول کی برتری حاصل تھی۔

۔دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی علی اصغر الیون کی ٹیم نے کراچی انٹرنیشنل کی ٹیم پر حملے کرنا شروع کر دیے۔دوسرے ہاف کے ابتدا میں ہی علی اصغر الیون کی ٹیم کے فارورڈ فیصل مدنی اور محمودرضا کی کمبائنڈ موومنٹ کو کراچی انٹرنیشنل کے گول کیپر عاشق نے بڑی خوبصورتی سے ناکام بنایا۔اس دوران کراچی انٹرنیشنل نے بھی علی اصغر الیون کی ٹیم کے خلاف برتری بڑھانے کےلئے کامیاب اٹیک جاری رکھے۔کراچی انٹرنیشنل کے نسیم اختر کے ایک شاندار گول کی بدولت مقابلہ تین صفر ہوگیا اور چند ہی لمحوں بعد لال محمد عرف لالو نے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کر کے مقابلہ پانچ صفر کردیا۔میچ ریفری محمد عمر کے اختتامی وسل کے ساتھ ہی کراچی انٹرنیشنل کی ٹیم پانچ صفر کی واضح برتری کے ساتھ سر علی اصغر ٹونی ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کی ونر ٹرافی کی حق دار ٹہری۔

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اقبال فاونڈیشن کے چئیرمین علی اقبال صاحب اور آغا موبائل کمیونیکیشن کے آغا کمال نے کھلاڑیوں، ریفریز اور کمیٹی کے ورکرز کو اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے۔فائنل میچ کی ونر ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 30 ہزار اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 20000 ہزار روپے کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی علی اصغر الیون کے شہزاد ۔ ٹاپ اسکورر کراچی انٹرنیشنل کے لال محمد لالو اور ۔بہترین گول کیپر کا ایوارڈ کراچی انٹرنیشنل کے عاشق علی نے حاصل کیا۔

۔فائنل میچ کے ریفری محمد عمر جبکہ کے معاونین میں محمد حنیف اور نزیر خان میچ کمشنر کے فرائض عنایت اللہ نے انجام دیے جبکہ ۔میڈیا کوارڈینیٹر کے فرائض گلزارِ بلو چ نے انجام دیے۔

error: Content is protected !!