رضی سپورٹس اکیڈمی 28ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے سپیشل پرسنز میں شرکت کرے گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) رضی سپورٹس اکیڈمی 28ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے سپیشل پرسنز میں شرکت کرے گی یہ سپورٹس فیسٹیول قیوم سٹیڈیم پشاور میں 24 تا 27 ستمبر زیر اہتمام خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ منعقد ہوگا، رضی سپورٹس اکیڈمی کے سی ای او انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد کے مطابق اکیڈمی کے دس کھلاڑی اتھلیٹکس، کرکٹ،بیڈمنٹن اور بیساکھی دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لینگے

نواز گوہر انچارج پیراونگ منیجر کے فرائض انجام دینگے، مقابلوں کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں شاہد حسین،مشتاق حیدر، عمیر علی، شبیر جان خلیل، محمد اشفاق شاکر، شاہد علی ،محمد ارسلان، محمد بلال، آصف قادر،بلال ایاز اورمحمد نواز گوہرشامل ہیں۔یاد رہے کہ رضی اکیڈمی کویہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس سے قبل 2016،2015 اور 2018 کے بیڈمنٹن مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت چکی ہے۔

error: Content is protected !!