نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 15تا19اکتوبر کوئٹہ میں منعقد ہوگی،شیرازمحمد

اس ایونٹ کی وجہ سے پشاور 25میںستمبر سے آل خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ موخر کردیا،نیشنل ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم تیارکی جائے گی، میڈیا سے گفتگو


پشاور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 15تا19اکتوبر کوئٹہ میں منعقد ہوگی،اس چمپئن شپ میں چاروں صوبوںگلگت بلتستان،آزادکشمیر اور ڈیپارٹمنسٹ کی ٹیمیں حصہ لیںگی ،اس چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواکی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے گی۔خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیرازمحمد نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوروناکے بعد پشاور 25میںستمبر سے آل خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا فیصلہ موخر کردیا

اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں15تا19اکتوبر نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے تیاریوںپر تمام تر توجہ دی جاری ہے اس ضمن میں تمام ڈیژن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مطلع کیاہے کہ انکے جو کھلاڑی نیشنل چمپئن شپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں انکی کھلاڑیوں کو تیار ی کو جاری رکھیں ،10اکتوبر سے قبل صوبائی ویٹ لفٹنگ سیکرٹری اور کوچ صلاح الدین ان کھلاڑیو ں کا جائزہ لیکر خیبر پختونخواٹیم تشکیل دینگے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواٹیم 14اکتوبر کو کوئٹہ روانہ ہوگی۔شیرازمحمد نے بتایاکہ انشاء اللہ نیشنل چمپئن شپ کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں آل خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کیاجائیگا۔

error: Content is protected !!