28ویں قومی کھیل برائے خصوصی افرادکا پشاور میں رنگارنگ تقریب میں آغاز

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم واطلاعات کامران بنگش نے باضابطہ افتتاح کیا ، ملک بھر سے 700 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ نواز گوھر )ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے 28 ویں قومی کھیل قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں رنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوگئی ، گیمز میں ملک بھر سے 700 سے زائد مردوخواتین کھلاڑی44 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں ، گیمز کا باضابط افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وہائیر ایجوکیشن کامران بنگش نے کیا

ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹر سپورٹس فیمیل رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیزاﷲ،اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان ، اے ڈی اکائونٹس امجد خان ، ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمت اﷲ مروت، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

گیمز کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ، جس کے بعد قومی ترانہ اور تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا، گیمز 3 دن تک جاری رہیگی جس میں 44 مختلف میل وفمیل گیمز شامل ہیں ، جن میں کرکٹ’بیڈمنٹن’ٹیبل ٹینس’رسہ کشی ‘ ایتھلیٹکس’وہیل چیئر ریس

ڈسکس تھرو وہیل چیئرکرکٹ’سٹینڈنگ کرکٹ’ڈسکس تھرو وہیل چیئر’جیولن تھرو’شاٹ پٹ’پاور لفٹنگ ‘ باڈی بلڈنگ ‘آرچری ‘ووڈ بال ‘بوس گیمز ‘وہیل چیئرباسکٹ بال اور ان ہی گیمز میں دیگر مختلف ایونٹس شامل ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے انہوںنے کہاکہ 25تا27ستمبر قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہونیوالے ان گیمزمیں صوبہ سندھ،پنجاب،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیںڈائریکٹرآپریشنزسیدثقلین شاہ کاکہناتھاکہ گزشتہ سال یہ مقابلے ایبٹ آبادمیں منعقد کرائے تھے اور امسال پشاور میں کھیلے جارہے ہیں۔

یقینا اس سے صوبے میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی حوصلہ آفزائی ہوگی اور انہیں ایک صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہونگے۔انہوںنے کہا مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد اس معاشرے کے شہری ہیں ہمیں انکی ہر موڑ پر سرپرستی اور رہنمائی کرنی چاہئے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم واطلاعات کامران بنگش نے کھلاڑیوں کا خیر مقدم اور ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گیمز میں شریک کھلاڑیوں کو تمام سہولیات دے رہی ہے

معاشرے کے تمام طبقات کو برابر کے مواقع دیئے جارہے ہیں خصوصی کھلاڑی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں وہ معاشرے میں کسی سے پیچھے نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ماضی میں کچھ وجوہات کی بناء پر صوبے کا امیج متاثر ہوا تھا اب کھیل، صحت، تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے دنیا بھر کو امن کا پیغام دے رہے ہیں

جبکہ صوبے کا اصل چہرہ سامنے لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے خصوصی کھلاڑیوں کی 47 ایونٹس میں شرکت خوش آئندہے پاکستان کے نوجوان باہمت ہیں وہ ہر شعبے میں مشکلات کو ایک طرف رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں

یہ سارے پاکستان کے گیمز ہیں اس میں کوئی ہار جیت نہیں گیمز سے صوبے کا امن، ثقافت ، کھیل فروغ پائیں گے، نوجوانوں کو ہر شعبے میں مواقع دیکر صوبے کی ری برانڈنگ کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، سابق ڈائریکٹرجنرل طارق محمود، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور محکمہ کھیل کے دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!