سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ایوارڈ تقریب بروز جمعہ 2 اکتوبر کو کراچی میں ہو گی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈ دینے کی تقریب سندھ گیمز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں بروز جمعہ 2 اکتوبر کو منعقد ہو گی جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے 110 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ گذشتہ روز سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے گذشتہ 17 سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا

جس پر سندھ بھر سے509 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے آن لائن رجسٹریشن کروائی اور ان تمام گیمز میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ تقسیم کئے جارہے ییں، اس سلسلے میں پہلی تقریب کراچی میں دو اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے اس تقریب منعقد ہونے سے تین دن قبل اس سلسلہ میں ریہرسل بھی ہوگی۔

اس کے بعد حیدرآباد ، میرپورخاص، لاڑکانہ ، سکھر اور بینظیر آباد میں بھی تقریب منعقد ہو گی۔ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے دفتر سے اپنے رجسڑیشن کارڈ 30ستمبر تک حاصل کر لے اور رجسڑیشن کارڈ کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہو گا اور COVID-19کی ایس او پیز کو لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے بغیر بھی داخلہ منع ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کجھ مفاد پرست عناصر کا ٹولہ حکومت کے افسران کے ساتھ مل کر اس تقریب کو سبوتاش کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو روکا جا سکے اور اپنے مفادات حاصل کر سکے۔


۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03003656762 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے،
مدثر آرائیں، صدر سندھ گیمز ایسوی ایشن

error: Content is protected !!