کامران بنگش کی اسپیشل باصلاحیت کھلاڑیوں کے صوبائی محکموں میں ملازمت کے دوفیصد کوٹہ کے سوال پرخاموشی

پشاور (نواز گوہر سے)پشاورصوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلی ٰتعلیم کامران بنگش نے اسپیشل باصلاحیت کھلاڑیوں کے صوبائی محکموں میںملازمت کے دوفیصد کوٹہ کے سوال پرخاموشی اخیتارکرتے ہوئے جواب دینے سے معذرت کرلی۔28 ویں نیشنل اسپیشل پرسن گیمزکی افتتاحی تقریب کے موقع پران سے میڈیا ٹاک کے دوران اایک صحافی نے ان سے سوال کیاکہ ہمارے اسپیشل کھلاڑی بھی بہت باصلاحیت ہیںاورکہیںایک کے عالمی سطح پرریکارڈزگینز بک آف ورلڈریکارڈ کاحصہ ہیں

جبکہ ہماری حکومتوں نے برس ہابرس سے اسپیشل افراد وکھلاڑیوںکے لیے سرکاری ملازمتوں میں دوفیصدکوٹہ مخت اورموجودہ وزیراعلی محمودخانے چارفیصد کوٹہ مختص کرنے کاوعدہ واعلان کررکھاہے تاہم اس پرابھی تک شازونادر ہی عمل کیاجارہاہے ایسا کیوں ہورہاے اس سوال پرکامران بنگش نے جواب دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف آج نیشنل گیمز برائے جسمانی معذوران پرہی بات کریں گے اورمزید با ت نہیں کی۔بعدازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری

پشاورکرکٹ کلب اف دی بلائند حبیب اللہ خٹک نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارامعذورن افراد کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے ہم پہلے ہی دکھوں وتکلیفوں کے مارے ہیںگھروالے الگ ہماری وجہ سے پریشان ہے اس تکلیف دے حالات میں اگرہمیں باصلاحیت کھلاڑیوں کوملازمت یامالی معاونت مل جاتی ہے جوکہ ان کاحق بھی ہے توکیابراہوگاان نے صوبائی محکموں میں معذوران تعلیم یافتہ کھلاڑیون ودیگرافراد کے لیے کوٹہ پرعمل درآمد کاپرزورمطالبہ کیاہے خاص کر ڈی جی سپورٹس اسفیدیارخٹک سے کھلاڑیوں کووطائف وملازمت اورورلڈ ریکار ڈہولڈزمسعود جان اورزرین خان کوپرائیڈ آف پرفارمنس دینے کابھی مطالبہ کیاہے ۔

error: Content is protected !!