پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات کاسلسلہ برقراررکھتے ہوئے بلائنڈایونٹ اپنے نام کرلیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ نواز گوھر)پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات وکامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے پشاور میں منعقدہونے والی 2 8ویںنیشنل گیمزبرائے منفرد صلاحیتوںکے افراد کاکرکٹ ایونٹ اپنے نام کرلیا فائنل میں اسلام آباد بلائنڈٹیم کوٍ26رنز سے شکست کاسامنا کرناپڑا

ہے گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاوکھیلے گئے فائنل میں میں اسلام آبا کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے پشاورکوکھیلنے کی دعوت دی پشاورکی بیٹنگ ثناء ،ہارون اورمحسن جیسے ٹاپ بلے بازوں پرمشتمل تھی لہذاان تین کھلا ڑیوں نے اپنی فارم کابھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست بلے بازکی ارورمقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوںکے نقصان پر188رنز بنائے ہارون نے شاندار75محسن ،شفیع اللہ چالیس چالیس سکورکے ساتھ نمایاں رہے ۔

جواب میں اسلام آباد کی ٹیم پشاورکے باولرز کاڈٹ کامقابلہ نہ کرسکی اوران کی پوریٹیم162رنزپرڈھیرہوگئی فیضان 41جاوید 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔پشاورٹیم کی جانب سے ہارون نے تین محسن اورثناء اللہ نے دودووکٹین حاصل کی ۔ ہارون کے عمدہ پرفارمنس پرمین آف دی میچ کاحقدارقراردیاگیا

ٹورنامنٹ میں بی ون کیٹگری میں عامر آفاقبی ٹوکیٹگری انیس جاویدبی تھری کیٹگری محسن خان کاخصوصی انعام دیاگیا ۔بعدازاں ایک رنگارنگ تقریب میں چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخواڈاکٹرکاظم نیاز نے ٹیموں کوکیشن انعامات اورٹرافیاں دیں

error: Content is protected !!