28 ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے افراد باہم معذوری اختتام پذیر

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ نواز گوھر)ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 28 ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے افراد باہم معذوری ختم ہوگیا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر،اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے 700 سے زائد کھلاڑیوں نے 47 مختلف ایونٹس میں حصہ لیا، اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ،سیکرٹری کھیل عابد مجید، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس فیمیل رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ ،ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیزاﷲ،اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان ، اے ڈی اکائونٹس امجد خان ،اے ڈی سپورٹس حامد علی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمت اﷲ مروت، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں،اختتامی تقریب کے موقع پر محفل موسیقی میں فنکاروں نے شرکاء کا خون گرمایا ،تقریب میں آتشبازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ پیش کیاگیا پہلی بار پشاورمیںسجنے والے خصوصی افراد کے میلے میں ملک بھرسے خصوصی افرادنے شرکت کی ،اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواڈاکٹرکاظم نیازنے کامیابی کھلاڑیوں میں میڈلز ،ٹرافی اور 3 لاکھ پچاس ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں پر خصوصی افراد کو آگے لانے کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،اس قسم کی تقریبا ت کے ا نعقادکا مقصدخصوصی افراد کو آگے لانااور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،تقریب میں محفل موسیقی میں فنکاروں نے پشتو روایتی موسیقی سے شائقین کا خون گرمایا اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ستو خصوصی افراد نے رقص کرکے اختتامی تقریب کی رونق بڑھادی ۔مقابلے تین دن تک جاری رہے

error: Content is protected !!