نیوزی لینڈ پہنچنے پر قومی کرکٹرز کتنے دن کا قرنطینہ کرینگے،روانگی کب ہو گی؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کرے گا۔ اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور سیریز کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔شیڈول:18 دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، آکلینڈ20 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، ہملٹن22 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر26تا 30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ میچ، ماؤنٹ مانگنوئی3تا7جنوری: دوسرا ٹیسٹ میچ، کرائسٹ چرچ

error: Content is protected !!