پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کےمابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کے دو ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل آئیں گی، جہاں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہوگا۔فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہے،کوئی بھی ٹیم اس سیریز میں زیادہ سے زیادہ 120 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت (360پوائنٹس) پہلی، آسٹریلیا (296پوائنٹس) دوسری اور انگلینڈ (292پوائنٹس)تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ان 2 ٹیسٹ میچوں سے قبل دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں مدمقابل آئیں گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 20 دسمبرکو ہملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کونیپئر میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔اس درجہ بندی میں آسٹریلیا (275)پہلے، انگلینڈ (271) دوسرے اور بھارت (266) تیسرے نمبرپر براجمان ہے۔شیڈول:18 دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، آکلینڈ20 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، ہملٹن22 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر26تا 30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ میچ، ماؤنٹ مانگنوئی3تا7جنوری: دوسرا ٹیسٹ میچ، کرائسٹ چرچ

error: Content is protected !!