مصباح الحق کو ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا،چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ دس سال بعد کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے علاوہ ہم نے کسی ٹیم کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے 425 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپلائی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام میچز براہ راست دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انڈین ریٹنگ کمپنیاں کام کر رہی تھیں کیونکہ ہمارے پاس تربیت یافتہ لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میچز براہ راست دکھانے کے حوالے سے تین سال کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جو ہمارے لوگوں کو تین سال میں تربیت بھی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سو شہر وں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے مینیجر اور کو چز تعینات کریں گے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

error: Content is protected !!