نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ محمد سجاد نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی،گروپ چیف سعد الرحمن،گروپ چیف جمال باقر ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے ہیڈ ارشد حسین، اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، عالمگیر شیخ اور دیگر نے خطاب کیا عارف عثمانی نے کہا کہ میں جیت نے والے کوئسٹ محمدسجاد کو مبارک باد دیتا ہوں اور رنر آنے والے کھلاڑی حارث طاہر کوبھی انکے بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اور کہاکہ نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔ او ر خاص طور پر اسنوکر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ہم نے کیوئسٹ کو ملازمت بھی فراہم کی ہے یہ بات انہوں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر اسنوکر چمپئین شپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، مزید کہا کہ ان حالات میں کامیاب چمئیپین شپ کا انعقاد جبکہ دنیا کوویڈ19- سے نبرآذما ہے عالمگیر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک جس طرح بارہ سالوں سے رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کو اسپانسر کررہا ہے قابل ستائش ہے اس کے لئے میں نیشنل بینک کا شکرگذار ہوں ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعدپاکستان بھر سے آے ہوئے کیوئیسٹ کو یہ موقع فراہم کیا

اور آج ہم اپنے بینک کے صد رجناب عارف عثمانی صاحب کی سربراہی میں اور شوکت خٹک صاحب کی سرپرستی میں اس کامیاب ایونٹ پر اسنوکر ایسوسی ایشن اور اس ٹورنامنٹ کوکامیابی سے ہم کنار کرنے والے نیشنل بینک کے آفیشلز اور تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے آئے ہوئے دوستوں کا بے حدمشکور ہوں کہ انہوں نے اس چمپئین شپ کی کوریج بہت ہی عمدہ طریقہ سے کی۔

اس موقع پر ابن حسن، انور فاروقی،عظمت اللہ خان،افشاں شکیل،زاہد شہاب، عارف بھوپالی،خالد پراچہ، سعید آذاد،فصیح الرحمن،نوید کپاڈیہ بھی موجود تھے آخر میں جیتنے والے کوئسٹ سابق ایشین چمپئین اورعالمی چمپئین نیشنل بینک کے محمد سجاد کو ٹرافی اورایک لاکھ روپے رنر کوئسٹ نیشنل بینک کے حارث طاہر کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے جبکہ ٹوٹل پرائز منی ایک لاکھ85000ہزارتھی اس موقع پر عالمگیر شیخ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو یاد گاری شلیڈ پیش کی

اس کے علاوہ سعدالرحمن، باقررضا، شوکٹ خٹک،ارشدحسین، انورفاروقی کو یارگاری شلیڈ سے نوازہ درین اثنا الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعد اد کے علاوہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

تعارف: newseditor