اوپن آرچری چیمپیئن شپ 2020 نارتھ کراچی جیمخانہ میں 11 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) چیمپیئن آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی اوپن آرچری چیمپیئن شپ 2020 نارتھ کراچی جیمخانہ میں 11 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی.تفصیلات کے مطابق چیمپیئن آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی اوپن آرچری چیمپیئن شپ 2020 11 اکتوبر کو نارتھ کراچی سیکٹر 11 سی نزد سرسید پولیس اسٹیشن کراچی میں منعقد کی جائے گی.جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری منیر احمد خان ہونگے جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری بھی ہیں.

آرگنائزنگ سیکریٹری منیر احمد خان کے مطابق کراچی اوپن آرچری چیمپیئن شپ 2020 وزارت صوبائی کھیل,ڈی ایم سی ڈسڑکٹ سینٹرل,کراچی آرچری ایسوسی ایشن اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے منعقد کی جارہی یے. جو کہ 11 اکتوبر 2020 کو صبح 9 بجے تا شام 4 بجے تک جاری رہے گی. ایونٹ میں مرد و خواتین آرچرز 10 میٹر,18 میٹر اور 30 میٹر کے مقابلوں میں حصہ لیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ چیمپیئن آرچری اکیڈمی نے ہمیشہ آرچری کے فروغ کیلئے عملی طور پر کام کیا ہے.مزکورہ ایونٹ منعقد کرانے کا مقصد بھی جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام اونچا کرسکیں.

error: Content is protected !!