حیدرآباد(شاہد کاظمی)یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سندھ کے تحت اسکول بوائز کے لیئے والی بال کورٹ حیدرآباد کا قیام عمل میں آگیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی و ڈویژنل والی بال ایسوسی حیدرآباد پرویز احمد شیخ نے افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے آفیشلز محی الدین شیخ،رمیز راجہ، عمران خان، سید عدنان، فیصل خان، احمد نواز،عائشہ ارم،ریحانہ قاضی، حرا سعید،کنزہ قاضی و دیگر کو مبارکباد پیش کی۔
انکا کہنا تھا کہ کورٹ پر اسکول بوائز کے لیئےکوچنگ کمیپ لگایا جائے گا جس سے مستقبل کے لیئے کھلاڑی میسر آئیں گے۔اس لیئے ہر سطح پر کھلاڑی مہیا کرنے کے لیئے ہماری توجہ گراس روٹ لیول پر مرکوز ہے اور ہم پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان،عمران خان اکیڈمی لطیف آباد اور کھیلوں کی متعلقہ ایسوسی ایشنز، مختلف اسکولز و کالجز کے اسپورٹس ڈائریکٹرز و ٹیچرز کے اشتراک سے ہم یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں تاکہ بیس بال،سافٹ بال،کرکٹ،والی بال، ٹگ آف وار، باسکٹ بال، آرچری، فینسنگ, فٹسال، آسٹریلین فٹبال،آرم ریسلنگ،مارشل آرٹس اور یوتھ میں مقبول دیگر اسپورٹس کو فروغ حاصل ہو۔
تقریب سے محی الدین شیخ اور رمیز راجہ نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں پرویز احمد شیخ اور رمیز راجہ نے موجود کھلاڑیوں اور انکے کوچز کو والی بال کی کوچنگ و پلیئنگ ٹپس دیں اور پریکٹس میچ میں بھی حصہ لیا۔دریں اثناء حیدرآباد ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حضرت احمد، شباب والی بال کلب حیدرآباد کے عہدیداران و سینیئر کھلاڑیوں محمد یوسف سمیع اللہ، عبدالحمید اور دیگر نے والی بال کورٹ کے قیام پر تمام آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے حیدرآباد ڈویژن کے صدر اسلم خان دیسوالی، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، خازن عمران خان، سندھ والی ایسوسی ایشن کے صدر شاہ نعیم ظفر، سیکریٹری شاہد مسعود، خازن فرقان حسین سمیت پوری کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں جس طرح پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی قیادت تمام صوبائی و علاقائی ایسوسی ایشنز والی بال کے فروغ کے لیئے کام کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہے۔