پاکستان سپورٹس بورڈ کے پانچ ملازمین نے سپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرلی

اسلام آباد ( ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے پانچ ملازمین نے سپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں

مردوں میں محمد اسد اللہ چوہدری، موسی حسیب، محمد اشرف چوہدری جبکہ خواتین میں ارم تعظیم اور آصفہ جاوید شامل ہیں۔ محمد اسد اللہ چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان تمام ملازمین نے اسرا میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کمپس سے 2019 میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی مارچ 2020 میں یونیورسٹی نے ڈگریاں جاری کیں ہیں۔

error: Content is protected !!