راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث خیبرپختونخوا پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیگ میچ کے دوران کے پی نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت کے پی پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آن فیلڈامپائرز عمران جاوید اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر احسن رضا اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے سلو اوور ریٹ پر خیبرپختونخوا کو چارج کیا۔
کے پی کے کپتان محمد رضوان کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری محمد جاوید نے خیبرپختونخوا پر جرمانہ عائد کردیا۔