غیر ملکی کوچ قومی ٹیم کا حل نہیں، انضمام الحق

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، اگر کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے، بابرکی تین فارمیٹ میں پرفارمنس بہترین ہے، اس پر پریشر نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے، بابرکو مزید کپتانی کا موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے متعلق پاکستان کا موقف ہمیشہ مثبت رہا ہے ،افغانستان ہو یا بھارت کرکٹ کھیلنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں

 

پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں، میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا تھا اور اب ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی اور لوکل کی بات نہیں جو بھی کرکٹ کھیلا ہوا ہے وہ کوچنگ کر سکتا ہے۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ پشاور سمیت پورے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے،پی ایس ایل کے میچز پورے پاکستان میں ہوں گے تو انٹرنیشنل ٹیمیں مختلف وینیوز پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہوں گی۔واضح رہے کہ انضمام الحق ماضی میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔

error: Content is protected !!