کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ ) سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدد ندیم احمد کی زیر صدارت سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ میرٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی. اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد,سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت,سندھ اسپورٹس بورڈ کے آبزرور سلیم عارف کے علاوہ تمام ڈویژن و مختلف شعبوں کے عہدیداران موجود تھے. الیکشن کمیشن و آبزرور کی موجودگی میں ہاؤس نے بلا مقابلہ آئندہ چار سالوں کے لئے سندھ تائکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر کیلئے کامران قمر قریشی,سیکریٹری عرفان صدیقی اور خزانچی عبدالرزاق راجپوت کو منتخب کیا
جبکہ چیرمین ندیم احمد اینڈ سندھ تائیکوانڈو کی وومن ونگ کی صدر میڈم ماجدہ حمید کو منتخب کیا گیا.میٹنگ کے دوران پانچوں ڈویژن اور پلیںئنگ رائٹس حاصل کرنے والے بینظیر آباد کے نمائندوں نے اپنے ڈویژن کے حوالے سے تفصیلی بات کی.اسکے علاوہ سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عمر سعید نے کہا کہ انشاء اللہ سالانہ بنیاد پر سندھ تائیکوانڈو کی میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ سندھ بھر میں تائیکوانڈو کے فروغ کے حوالے سے باہمی مشاورت کی جاسکے .آخر میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی بھرپور معاونت کرے گی.ہمیں امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران تائکوانڈو کی ترقی و فروغ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے. نو منتخب صدر کامران قمر قریشی نے کہا انشاءلله پورے سندھ می تائیکوانڈوکی فروغ کے لئے کام کیا جائیگا اور تمام ڈویژن کو فل سپورٹ کیا جائیگا انکی جو بھی شکایات ہے انکو دور کیا جائیگا اور بھرپور کام کیا جائیگا ۔ ایونٹ کو سپانسر كاومباكس سپورٹس نے کیا جسکے ہم بیحد مشکور ہے امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی ہماری سپورٹ جاری رکھیں گے.