پشاور زلمی کی جانب سے خضدار میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز

خضدار(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان میں نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی شہر شہر کوششیں جاری ، ایم جی زلمی کیمپ کے سلسلے میں خضدار میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز اور کوچنگ ٹپس

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور ارشد خان نے ٹرائلز لیے ،

کرکٹ کے فروغ اور گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی

پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ کے بعد خضدار میں ایم جی زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا

پاکستان میں نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں جاری ۔ایم جی زلمی کیمپ کے سلسلے میں خضدار میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور ارشد خان نے ٹرائلز لیے ،محمد اکرم نے کہا کہ خضدار میں کرکٹ کا زبرست ٹیلنٹ موجود ہے ۔

مسقتبل میں بلوچستان کوئٹہ اور خضدار سے کئی نوجوان کرکٹرز ابھر کر سامنے آئیں گے ، پشاور زلمی کے اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں کرکٹ کا ٹیلنٹ اور جوش وخروش دیدنی ہے ،پشاور زلمی نے پشاور، جمرود، سوات، لاہور،وزیرستان باڑہ کوئٹہ اور اب خضدار میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا ہے اور ایم جی زلمی کیمپ سے پاکستان کرکٹ کو نوجوان کرکٹرز میسر آئیں گے ۔ چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش ہمارا مشن ہے،خیرپختونخواہ اور پورے پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،

error: Content is protected !!