آل کراچی اورنگ زیب سلطان انوی ٹیشن کر کٹ ٹورنامنٹ سات نومبر سے شروع ہورہا ہے چالیس ٹیموں نے انٹری کی تصدیق کر دی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)اورنگزیب سلطان کی اسپورٹس میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب آل کراچی اورنگزیب سلطان انوی ٹیشن کر کٹ ٹورنامنٹ سات نومبر سے کراچی کی مختلف سیمنٹ وکٹوں پر شروع ہورہا ہے جبکہ فائنل ٹرف وکٹ پر رنگین کٹ میں کھیلا جائیگا،ایونٹ میں کراچی کی سولہ نامور کلبز کو شامل کیا جائے گا جبکہ ابتک چالیس ٹیموں نے اس ایونٹ کو کھیلنے خواہش ظاہر کی ہے صرف سولہ کلبز جو پہلے انٹری فیس جمع کرادینگی انہیں شامل کیا جائیگا

تمام میچز ورکنگ ڈے میں کھیلیں جائینگے،دو ہزار انٹری فیس بمعہ انٹری کی تصدق 25اکتوبر تک عتیق صدیقی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری کے پاس جمع کرادیں یا فون 03002425768اور03162661670پر رابطہ کریں،جن ٹیموں نے انٹری کی تصدیق کی ہے ان میں ینگ پاک فلیگ،اورنگ زیب سلطان اکیڈمی، پاک شاہین، عظیم پورہ جیم خانہ، یونین اسپورٹس،ایگل فرینڈز، قائد آباد جیم خانہ، پاک اسٹارز، کراچی ایگلٹس،شاہ ٹاؤن جیم خانہ، ملیر ینگ، رائل کر کٹ اکیڈمی، اسٹیل ٹاؤن کر کٹ اکیڈمی،کالونی جیم خانہ، ملیر اسپورٹس، پنجاب سی سی، ہنساآباد جیم خانہ،اکبر اکیڈمی، فیلکن اسپورٹس،ملت سی سی،کراچی لائینز،ماڈرن جیم خانہ، گلزار سی سی، انقلاب سی سی، شاہ فیصل جیم خانہ،عرفان سی سی، قائدآباد ذلمی، نیو شائینگ اسٹارز،موریہ اسٹارز، ہنسوٹ جیم خانہ،اورینٹ اسٹارز، اورینٹ جیم خانہ،محمد حسین سی سی، محمد حسین کولٹس،ایٹون سی سی، دوآب سی سی،کورنگی فرینڈز،ناظم آباد جیم خانہ اور سعود آباد جیم خانہ شامل ہیں

error: Content is protected !!