آزاد کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کا جناح پارک راولپنڈی میں آغاز، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےایونٹ کا افتتاح کیا ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

باولنگ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں آزادی کشمیر باولنگ چیمپین شپ میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

error: Content is protected !!