پہلا ایک روزہ میچ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تو عابد علی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 19 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ امام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان اور افتخار احمد بھی بالترتیب 14 اور 12 زرن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ حارث سہیل نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔

فہیم اشرف اور عماد وسیم کی جانب سے آخری اوورز میں برق رفتار اننگز کھیلی گئی اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 23 اور 34 رنز جوڑے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔

error: Content is protected !!