ٹاپ ٹینس سٹار عقیل خان اور شہزاد خا ن نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی میں پریکٹس کی اور نوعمر کھلاڑیوں کو ٹپس دیں


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جونیئر ٹینس اکیڈمی میں گزشتہ روز پاکستان کے ٹاپ سٹار زٹینس عقیل خان اور رینکنگ میں چوتھے نمبر کے کھلاڑی شہزاد خان اور اوشنا سہیل نے پریکٹس کی اور جونیئرٹینس اکیڈمی میں زیرتربیت 4سے 12سال تک کے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس دیں

عقیل خان گزشتہ 20سال سے پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی ہیںاور 22سال سے ڈیوس کپ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ شہزاد خان 12سال سے ڈیوس کپ میں حصہ لے رہے ہیں ،دونوں کھلاڑی لاہور میں ہونیوالی چوتھی شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2020ء میں حصہ لے رہے ہیں جن کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس اکیڈمی میں قیام کی سہولت دی ہے

پاکستان کے سابق ڈیوس کپ کپتان رشید ملک نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں قائم جونیئر ٹینس اکیڈمی نوعمر کھلاڑیوں کے لئے بہت بڑی سہولت ہے جس سے ان کے کھیل میں بہتری آئے گی

اکیڈمی سے مستقبل میںبڑے کھلاڑی نکلیں گے، سابق ڈیوس کپ کپتان رشید ملک نے پاکستان کے ٹاپ کے کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی میں قیام کی سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor