سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے سرگودھا میں فٹبال گرائونڈ، ای لائبریری اور جمنیزیم کا معائنہ کیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے گزشتہ روز سرگودھا کا دورہ کیا اور کمپنی باغ فٹ بال گرائونڈ کے تعمیراتی کام، فلڈ لائٹس، جمنیزیم ہال، ای لائبریری میں سہولیات کا معائنہ لیا، اس موقع پر فلڈ لائٹس روشن کرکے اس کی ورکنگ کا معائنہ کیاگیا،سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ اور کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا

جس میں سرگودھا ڈویژن میں سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرمنظر فرید شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران بھی شریک تھے، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے ای لائبریری میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور وہاں پر موجود طلبہ سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

طلبہ نے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہیں مطالعہ کے لئے بہترین سہولیات اور ماحول میسر ہے، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کمپنی باغ فٹ بال گرائونڈ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا، کمپنی باغ فٹ بال گرائونڈ کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، اس موقع پر نئی لگائی گئی فلڈ لائٹس کوروشن بھی کیا گیا، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے جمنیزیم ہال کا بھی دورہ کیا اور ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن و جم میں فراہم کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا،انہوں نے جمنیزیم ہال کے باہر پودا بھی لگایا

سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ اور کمشنر سرگودھا ڈاکٹرفرح مسعود کی زیرصدارت کمشنر آفس میں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن میں جاری سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسرمنظر فرید شاہ نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں، کمپنی فٹ بال گرائونڈ کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، انہوں نے افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ فنشنگ ورک جلد ازجلد مکمل کیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی باغ فٹ بال گرائونڈ میں جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، اس میں فلڈ لائٹس نصب ہیں جو آپریشنل ہوچکی ہیں، یہ گرائونڈ فٹ بال کے کھلاڑیوں کے لئے کارآمد ثابت ہوگی، کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بناسکیں گے، کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعودنے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ کی زیرنگرانی کمپنی باغ فٹ بال گرائونڈ میں اعلی معیار کا کام ہوا ہے، سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے ہر طرح سے تعاون کریں گے۔

error: Content is protected !!