کراچی کی خواتین باکسرز پیر کو لیاری میں ایکشن میں نظر آئیں گی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی کی خواتین باکسرز پیر کو لیاری میں ایکشن میں نظر آئیں گی،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ 2020پیر کو منعقد ہوگی

چیمپیئن شپ کے مقابلے علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم، ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ میں گرلز انڈر14، جونیئرانڈر16،یوتھ انڈر18 کے ساتھ 19 سے 40 برس کی خواتین باکسرز کے لیے سینئر کلاس کے ایونٹس شامل ہوں گے۔

error: Content is protected !!