پاکستان سپر لیگ نے خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔معاہدہ منسوخ ہونے کی وجہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزیاں تھیں،متعلقہ کمپنی کو متعدد دفعہ معاہدے کی تعمیل کرنے کی یاد دہانیاں کروائی گئیں تھیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے 2019میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ تین سال کے لیے معاہدہ کیا تھا،جس کے مطابق وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس،ڈیجٹیل کلپ رائٹس،فینٹسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپ ڈویلپمنٹ رائٹس خلیف ٹیکنالوجیز کو دئیے گئے تھے۔
تاہم طے شدہ معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں ، جس میں ادائیگیاں کا نہ ہونا، حقوق کی ادائیگیاں،سیکیورٹی کی ادائیگی، اور انشورنس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ منسوخ کر دیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ٖخلیف ٹیکنالوجی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ صرف معاوضوں کی وصولی،ہونے والے نقصانات اور معاہدے تک محدود نہیں ہو گا۔
پاکستان کر کٹ بورڈپیشہ وارانہ انداز میں پارٹنر شپس کو جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے جو دونوں پارٹیوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے متعدد دفعہ اس معاملے پر خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ گفتگو بھی کی اور متعدد دفعہ معاہدے کے متعلق یاد دہانیاں بھی کروائی گئیں کہ وہ اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کا احساس کریں۔
بدقسمتی سے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے بے حد سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا مگر خلیف ٹیکنالوجی نے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں۔یہی وہ بنیادی وجہ تھی جسکی بنیادپر اس معاہدے کو ختم کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری بن گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ساکھ اور برانڈ ویلیو کا نگران ہے اور اس ساکھ کو برقرار رکھنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل ذمہ داری ہے۔

error: Content is protected !!