اے آر وائی ویب کی سچ ٹی وی کے خلاف یکطرفہ کامیابی، ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ اسپورٹس بورڈ سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹونٹی کپ کے آخری گروپ میچ میں اے آر وائی ویب نے سچ ٹی وی کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سچ ٹی وی کے بلے باز اے آر وائی ویب کے باؤلرز کے سامنے ٹک نہ سکے اور 13.5 اوورز میں صرف 68 رنز بناسکی۔ عدنان خان اور ابوبکر نے 3,3 وکٹیں سمیٹیں — اے آر وائی کے اوپنرز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 4.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ بدر عابدی نے 18 گیندوں پر 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، بابر خان 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شاندار باؤلنگ پر ابوبکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جیو نیوز کا سامنا اے آر وائی ویب سے انو بھائی پارک ہر ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل آج نیوز اور جی این این نیوز کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!