انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا دستہ روانہ ہوگیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا دستہ روانہ ہوگیا ہے سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستہ کی قیادت ڈائریکٹرسپورٹس پنجاب محمد حفیظ بھٹی کررہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجا ب کی اتھلیٹکس ٹیم 32بوائز گرلز اور آفیشلز پر مشتمل ہے ، شاہد فقیر ورک اتھلیٹکس ٹیم کے مینجرہیں پنجاب سے سات گیمز ہاکی ، بیڈمنٹن ، سکواش ، ٹیبل ٹینس ، والی بال ، اتھلیٹکس اورفٹ بال میں 130 سے زائدبوائز اورگرلز کھلاڑی انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کررہے ہیں

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹیموں کی روانگی کے موقع پر اپنے بیان میںکہا ہے کہ امید ہے کہ پنجاب کی ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور میڈلز حاصل کرکے واپس آئیں گی ،سپورٹس بورڈپنجاب نے ٹریننگ کیمپ میں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں اور ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی ہے انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور 28 نومبرسے2دسمبرتک پشاور میں منعقد ہورہی ہیں۔

تعارف: newseditor