قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار


ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ جانے والے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا، جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ٹیم میں شامل افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ چار روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا جہاں پورے اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کیئے گئے، پہلے ٹیسٹ کے نتیجے میں 6 افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جنہیں الگ قرنطینہ کر دیا گیا۔آج ایک اور کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

error: Content is protected !!