فرسٹ اسٹراٸیکرز 10 -T لیگ’ طحہ اور اوسامہ نے شالیمار سی سی کو فتح سے ہمکنار کرادیا

کراچی اسپورٹس رپورٹر) فرسٹ اسٹراٸیکرز ٹی۔10  -T لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز شالیمار سی سی نے اپنے اوپنر محمد طحہ کی انتہاٸ جارحانہ 83 رنز کی اننگز اور میڈیم پیسر اوسامہ ملک کی عمدہ بولنگ 3 وکٹوں کی بدولت مدمقابل بوتھم سی سی کو یکطرفہ مقابلےمیں33 رنز شکست دے کر ٹورنامنٹ کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم شالیمار نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 10 اوررز میں3 وکٹیں کھوکر 143 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ محمد طلحہ نے عمدہ نے بیٹنگ کرتے ہوۓ گراٶنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اورصرف 33 گیندوں گیندوں پر 83 رنز جارحانہ باری میں8 بار گیندو کو باٶنڈری لاٸین کی سیر کراٸ اور5 فلک شگاف چھکے بھی لگاۓ لگاۓ،آصف خان نےصرف 12 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بناۓ۔بوتھم اسپورٹس کی جانب سے فاٸیق ٹو نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 20 رنز کے عوض فاتح ٹیم کے 2 بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔جوابی بیٹنگ بوتھم اسپورٹس سی سی فاتح ٹیم کے بولروں کی نپی تلی بولبگ اور فیلڈروں کی عمدہ کارکردگی کے باعث6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز تک محدود رہی۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے شہرت رکھنے والے اعجاز شاہ کی 18 گیندوں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بھی کارآمد نہ ہوسکے، شالیمار سی سی کے فاسٹ بولر اوسامہ ملک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 8 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلیٸن واپسی کا پروانہ تھمایا، محمد طحہ نے ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

تعارف: newseditor