کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بولنگ لائن نے ایک اور ناپسندیدہ کارنامہ انجام دیا۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی بولنگ لائن نے وائیڈز کی مد میں 17 رنز دیے جو کسی بھی اننگ میں پاکستانی بولرز کی جانب سے دیے گئے وائیڈ کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز دیے تھے۔
ایک اننگ میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے، انگلینڈ نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اورویسٹ انڈیز نے 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف وائیڈ کے 21,21 رنز دیے تھے۔