اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ٹین ین بائولنگ چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں اعجاز الرحمن، شبیر لشکر والا، فضل مانیا اور علی سلڈیرا نے دوسرے رائونڈ کے ٹاپ فور میں جگہ بنا لی، ارینہ باولنگ کلب ایف نائن پارک میں جاری چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے چار، چار سیٹ کھیلنے کے بعداعجاز الرحمن 787 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، شبیر لشکر والا 786 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، فضل مانیا 757 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور علی سلڈیرا 743 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں، ٹورنامنٹ کے ٹیم ایونٹ اور ڈبلز ایونٹ (آج) ہفتہ کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کی اختتام تقریب (کل) اتوار کو ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، واضح رہے ۔
پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر 137 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں، واضح رہے کہ یہ چیمپیئن شپ 25 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جانی تھی لیکن کراچی میں کرونا وائرس کے باعث بائولنگ کلب بند ہونے کے بعد یہ چیمپیئن شپ اسلام آباد منتقل کردی گئی تھی،