ڈربن(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں، لہٰذا اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اکٹھے ٹریننگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کا آغاز بیس جنوری سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ پہنچنے پر قومی خواتین اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 12 جنوری کو کی گئی تھی، جس کے نتائج کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد انہیں چھ ،چھ کے گروپس میں ٹریننگ کی اجازت تھی۔
اس سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں ٹریننگ اور آن لائن میڈیا سیشنز سے متعلق تمام تر تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
درج ذیل تمام تر تفصیلات پاکستانی وقت کے مطابق ہیں۔
ہفتہ، 16جنوری:
دوپہر ایک بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پیٹرزمیریٹز بگ اوول میں سینیریو میچ
اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی
اتوار،17جنوری:
دوپہر 1 بجے: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی ورچوئل پریس کانفرنس
پیر، 18جنوری:
دوپہر ایک بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی
منگل، 19جنوری:
شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
بدھ، 20جنوری:
پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن
دوپہر 1 بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
جمعرات، 21جنوری:
ریسٹ ڈے
اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی
جمعہ، 22جنوری:
شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
ہفتہ، 23جنوری:
دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن
دوپہر 1 بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
اتوار، 24جنوری:
ریسٹ ڈے
اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی
پیر، 25جنوری:
شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
منگل، 26جنوری:
تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن
دوپہر 1 بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
بدھ، 27جنوری:
ریسٹ ڈے
اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی
جمعرات، 28جنوری:
شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
جمعہ، 29جنوری:
پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن
شام 6:30 بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
ہفتہ، 30جنوری:
ریسٹ ڈے
اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی
اتوار، 31جنوری:
دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن
شام 6:30 بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
پیر، یکم فروری:
دوپہر 1 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
منگل، 2 فروری:
شام 5:15 بجے :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ، ڈربن میں ٹریننگ سیشن
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
بدھ، 3 فروری:
تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن
شام 6:30 بجے: میچ کا آغاز
میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
جمعرات، 4 فروری:
شام 6:05 بجے: قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کی ڈربن سے وطن واپسی روانگی
اگر مندرجہ بالا شیڈول میں کوئی بھی تبدیلی کی جائے گی تو معزز میڈیا نمائندگان کواس حوالے سے پاکستان میڈیا واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ مطلع کردیا جائے گا۔