کورونا وائرس،مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،ویمنز ایشین ٹرافی ملتوی کرنے کا اعلان

ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مینز ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ2021 اور ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ملتوی کرنے کا اعلان.ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے دنیا بھر میں کویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور ایف آئی ایچ کیساتھ مشاورت کے بعد مینز و ویمنز ایشیئن ٹرافی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا. ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ستمبر جبکہ مینز چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ 2021 اکتوبر میں منعقد کرانے کیلئے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا.
اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں.

تعارف: newseditor