کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹائٹل اور پریزینٹگ اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کا پزینٹنگ اسپانسربینک الفلاح جبکہ ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس بن گیا ہے۔
آئی ٹیل موبائل اور sky247.net سیریز کے کو اسپانسرز ہوں گےجبکہ جے ڈاٹ اور انویرکس سولر انرجی کو دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کےلیے ایسوسی ایٹ اسپانسر ز مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹپال ٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کاآفیشل ٹی پارٹنر جبکہ لائف بوائے آفیشل ہائجین پارٹنر بن چکا ہے، دونوں برانڈز نے پی سی بی کے ساتھ ایک ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ سیریز کادوسرا میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
خواجہ عاطف سکہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ برائیٹو پینٹس:
برائیٹو پینٹس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خواجہ عاطف سکہ کا کہنا ہے کہ برائیٹو پینٹس ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ شراکت داری پر بہت فخر محسوس کرتا ہے اور ہم جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہیں امید ہے کہ کرکٹ فینز کو اس سیریز میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک برانڈ کی حیثیت سے برائیٹو پینٹس کے لیے پاکستان کرکٹ کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کرنے کایہ موزوں وقت ہے کیونکہ ہم لاکھوں کرکٹ فینز کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
عاطف باجوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک الفلاح:
بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ کا کہنا ہے کہ تقریباََ چودہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر بینک الفلاح جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے یادگار لمحات ہیں اور ہم اس سیریز کو اسپانسر کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
عاطف باجوہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سیریز پاکستان میں کھیلوں کا ایک نیا باب کھولے گی اور ہم اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔
ٹی ٹونٹی سیریز اسپانسرز:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیےبھی ٹائٹل اور پریزیننٹگ اسپانسرز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گیارہ، تیرہ اور چودہ فروری کو کھیلے جانے والے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے سیریز کا ٹائٹل اسپانسر Sky247.net جبکہ آئی ٹیل موبائل پرینٹگ پارٹنر بن گیاہے۔
جاؤ کمبورا، مارکیٹنگ منیجر sky247.net :
جاؤ کمبورا کا کہناہے کہ sky247.net ایک بین الاقوامی سیریز کی اسپانسرشپ کرنے پر بہت پرجوش ہے، ایک نئی اسپورٹس نیوز اور انٹرٹینمنٹ سائٹ کی حیثیت سے ہم کھیلوں کے صارفین تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
ذیشان یوسف، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ٹیل موبائل:
آئی ٹیل موبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان یوسف کا کہنا ہے کہ دوہزار بیس ان کے لیے پاکستان کی موبائل مارکیٹ کی حیثیت سے ایک بہترین سال رہا، اب ہم اس سال اسپورٹس انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم جیتے گی، پاکستان زندہ باد۔