لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم کی صدارت میں جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںسوئمنگ پول اور پنجاب سٹیڈیم کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میںڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس محمد ستار، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ،سینئر کنسلٹنٹ اکرام باری، ایڈمنسٹریٹر پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس عامر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر پنجاب سٹیڈیم اظہر اعوان ودیگر بھی موجود تھے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ،کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، جدید سہولیات کی فراہمی کے بغیر سپورٹس کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کررہے ہیں، پنجاب سٹیڈیم اور سوئمنگ پول میں عالمی معیار کی سہولیات میسر ہیں جس سے کھلاڑی استفادہ کرتے ہوئے اپنے کھیل کو بہتر بنارہے ہیں
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کہا کہ صوبہ بھر میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کو مزید سہولیات میسر آجائیں گی جس سے کھلاڑی کا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔