کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرفیڈریشن کے صدر جاوید کریم نے کہا ہے کہ کھیلوں میں پاکستان کے شاندار ماضی کوواپس لانے کیلئے ہم سب کومشترکہ جدوجہدکرنا ہوگی جس کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے مل جل کرکاوششیں کی جائے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ اورمعاشی طور پر کم زورکھلاڑیوں، اسپورٹس آ رگنا ئزر اور گراؤنڈز اسٹاف کی ا نفرادی اور اجتماعی طور پر داد رسی کیلئے جس طرح کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے عملی طور پر اقدامات کئے وہ لائق تحسین اور دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف عظیم کیجانب سے کراچی کلب میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینیئرنائب صدر محمد سلیم راجپوت، کے ایم سی کے میٹروپولیٹن کمشنر سید افضل زیدی، گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈاکٹر فرحان عیسی، ڈپٹی سیکریٹری گورنر ہاؤس محمد نعیم سندھو، سیکریٹری کراچی کلب امین مرچنٹ،کراچی ٹیکس بار کے صدر محمد ذیشان مرچنٹ، کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری مراد حسین اور محمد ناصر بھی موجود تھے جاوید کریم کامزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلزجیتنا ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوتا ہے اس سے نہ صرف دنیا کھیل میں پاکستان کا مقام بلند ہوتا ہے بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کوبھی عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں کھیلوں کی سرپرستی سمیت دیگر شعبوں میں بھی کے ایس ایف سے تعاون جاری رکھیں گے روٹری انٹرنیشنل کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اگر انہیں کھیل کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے مکمل مواقع اور عالمی معیار کے مطابق پلئنگ فیلڈ میسر ہو تو اولمپک سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز آنا یقینی ہیں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینیئرنائب صدرمحمد سلیم راجپوت کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلی تعلیم کی مفت سہولت کی فراہمی،ماحولیاتی آلودگی سے پاک سرسبز پاکستان کے پیغام کوکھیلوں کے ذریعے عام کرنے اور خصوصا کوویڈ 19- کی عالمی وباء کی صورتحال میں اسپورٹسمین کیلئے کرونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولیات اور راشن بیگزکی فراہمی جیسی انسانی خدمت کرنے والے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم کاہرممبر ہمارا قومی ہیرو ہے اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات کو کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے ایوارڈز اور کراچی کلب کے سیکریٹری امین مرچنٹ کیجانب سے تحائف دئیے گئے۔